مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی جمعرات کی صبح شروع ہو جائے گی اور ایک گھنٹے بعد رجحانات ملنے لگیں گے. 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کو قومی اور علاقائی سیاست کے لحاظ سے کافی اہم سمجھا
جا رہا ہے، جس میں ممتا بنرجی، جے للتا، ترون گگوئی، ایم کروناندھی، اومن چانڈی جیسے بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا.
الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی جمعرات کی صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور تین بجے تک ووٹوں کی گنتی کا کام مکمل ہو جائے گا.